Menu

زبُور 13

OUCV

1 اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟ آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟ 2 میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟ اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟ 3 اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں، میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا، 4 اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، “میں اُس پر غالب آ گیا،” اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔ 5 لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔ 6 میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate