Menu

زبُور 130

OUCV

1 اَے یَاہوِہ، میں گہرائیوں میں سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ 2 اَے خُداوؔند، میری آواز سُن لیں۔ میری اِلتجائے رحم پر آپ کے کان متوجّہ ہوں۔ 3 اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟ 4 لیکن مغفرت آپ کے ہاتھ میں ہے؛ تاکہ آپ کا خوف مانا جائے۔ 5 میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے، اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔ 6 پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ، میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔ 7 اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو، کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔ 8 یَاہوِہ خُود اِسرائیل کا فدیہ دے کر، اُنہیں اُن کی تمام بدکاری سے چھُڑائیں گے۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate