Menu

زبُور 20

OUCV

1 جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛ یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔ 2 وہ پاک مَقدِس سے آپ کے لیٔے مدد بھیجیں اَور صِیّونؔ سے تُمہیں سہارا دیں۔ 3 وہ آپ کی سَب نذریں یاد رکھیں، اَور آپ کی سوختنی نذروں کو قبُول فرمائیں۔ 4 وہ آپ کی دِلی تمنّا پُوری کریں، اَور آپ کے سَب منصُوبوں میں تُمہیں کامیابی عطا فرمائے۔ 5 جَب تُم نَجات پاؤ تو ہم خُوشی کے نعرے لگائیں گے اَور اَپنے خُدا کے نام پر اَپنے جھنڈے بُلند کریں گے۔ یَاہوِہ آپ کی تمام درخواستیں پُوری کریں۔ 6 اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ اَپنے ممسوح کو بچا لیتے ہیں؛ وہ اَپنے داہنے ہاتھ کی نَجات بخش قُوّت سے اُسے اَپنے مُقدّس آسمان پر سے جَواب دیتے ہیں۔ 7 بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر، لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔ 8 وہ مغلُوب ہُوئے اَور گِر گیٔے، لیکن ہم اُٹھے اَور ثابت قدم رہے۔ 9 اَے یَاہوِہ، بادشاہ کو فتح بخشیں! اَور جَب ہم پُکاریں تو ہمیں جَواب دیں!

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate