Menu

زبُور 47

OUCV

1 اَے سَب قوموں تالیاں بجاؤ؛ خُوش آوازی سے خُدا کے لیٔے نعرے مارو۔ 2 یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے، جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے! 3 اُنہُوں نے قوموں کو ہمارے قدموں میں کر دیا، اَور مُختلف اُمّتوں کو ہمارے قدموں کے نیچے ڈال دیا۔ 4 اُنہُوں نے ہمارے لیٔے ہماری مِیراث چُن لی، جو اُس کے عزیز یعقوب کے لیٔے فخر کا باعث ہے۔ 5 خُدا نے خُوشی کے نعروں کے ہمراہ، اَور یَاہوِہ نے نرسنگوں کی آواز کے درمیان صعُود فرمایا۔ 6 خُدا کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو؛ ہمارے بادشاہ کی مدح سرائی کرو، مدح سرائی کرو۔ 7 کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے؛ اُس کی تعریف میں نغمہ سِرا ہو جاؤ۔ 8 خُدا قوموں پر حُکمرانی کرتا ہے؛ خُدا اَپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔ 9 قوموں کے سردار اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں، کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛ وہ نہایت ہی بُلند ہے۔

Everything we make is available for free because of a generous community of supporters.

Donate