زبُور 8
OUCV1 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند، آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے! آپ نے آسمان پر اَپنا جلال قائِم کیا ہے۔ 2 اَپنے دُشمنوں کے باعث بچّوں اَور شیرخواروں کے لبوں سے بھی آپ نے اَپنی حَمد کروائی، تاکہ اَپنے حریفوں اَور اِنتقام لینے والوں کو خاموش کر دیں، 3 جَب مَیں آپ کے آسمان پر، جو آپ کی دستکاری ہے، اَور چاند اَور سِتاروں پر، جنہیں آپ نے اُن کی جگہوں پر قائِم کیا ہے، 4 تو پھر اِنسان کیا چیز ہے کہ آپ اُس کا خیال کریں؟ اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ آپ اُس کی خبرگیری کریں؟ 5 اَور آپ نے اِنسان کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایا، کیونکہ خُدا آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے۔ 6 خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛ اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا: 7 یعنی سَب بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل، اَور جنگل کے درندے، 8 آسمان کے پرندے، اَور سمُندر کی مچھلیاں، اَور جتنے جاندار سمُندروں کی راہوں میں تیرتے ہیں۔ 9 اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند، آپ کا نام زمین پر کیسا زبردست ہے!
